فلمسٹار ثناء گلے کے انفیکشن میں مبتلا ٬ متعدد ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ تاخیر کا شکار

بدھ 2 نومبر 2016 12:38

فلمسٹار ثناء گلے کے انفیکشن میں مبتلا ٬ متعدد ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء)فلمسٹار ثناء گلے کے انفیکشن میں مبتلا ہوگئیں ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ ثناء پچھلے تین رو ز سے گلے میں شدید انفیکشن ہونے کے باعث علیل ہوگئی ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں نے اداکارہ ثناء کے گلے کا معائنہ کرنے کے بعد ان کو میڈیسن دیکر مکمل آرام کامشورہ دیا ہے جس کے بعد اداکارہ آج کل گھر میں مکمل آرام کررہی ہیں ۔گلے کے انفکیشن کے باعث ثناء کی متعدد ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ بھی تاخیر کاشکار ہیں ۔