شاعر مشرق سر ڈاکٹرعلامہ اقبال کا139واں یوم ولادت 9نومبر کو منایا جائے گا

بدھ 2 نومبر 2016 12:38

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) شاعر مشرق سر ڈاکٹرعلامہ اقبال کا139واں یوم ولادت 9نومبر کو منایا جائے گا اس دن کی مناسبت سے جہانیاں سمیت ملک بھر میںمنعقدہ تقریبات میں مقررین شاعر مشرق علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کریں گے اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ قومی و نجی ٹی وی چینلز سے خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔

ملت اسلامیہ کو ’’ لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری ‘‘ جیسی آفاقی فکر دینے والے بیسویں صدی کے عظیم صوفی شاعر ٬قانون دان اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیت ڈاکٹر سر علامہ اقبال9نومبر 1877ء کوسیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔علامہ اقبال جدید دور کے صوفی شاعر تھے انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے امت مسلمہ میں انقلابی روح بیدار کی ان کی شاعری میں تصوف اور احیائے اسلام کا رنگ نمایا ں تھا۔

(جاری ہے)

سر علامہ اقبال کی شاعری کی کتب کی انگریزی٬جرمن٬روسی٬فرانسیسی٬چینی٬جاپانی اور دیگر زبانوں میں تراجم شائع ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے دنیا بھر میں آپ کو عظیم مفکر تسلیم کیا جاتا ہے۔سر علامہ محمد اقبال کا بطور سیاستدان عظیم ترین کارنامہ نظریہ پاکستان کی تشکیل ہے یہ نظریہ بعد میںپاکستان کے قیام کی بنیاد بنا ۔سر ڈاکٹر علامہ اقبال نے قیام پاکستان کو آنکھوں سے نہیں دیکھا وہ پاکستان کی آزادی سے قبل 21اپریل 1938ء کو انتقال کر گئے تھے لیکن قیام پاکستان میں ان کے عظیم کارناموں کے اعتراف میںانہیں قومی شاعر کا درجہ دیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :