سیکاس یونیورسٹی نے امریکا میں کانسی کاتمغہ جیت لیا

بدھ 2 نومبر 2016 12:34

پشاور۔02۔ نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء)سیکاس یونیورسٹی پشاور اور پاکستان کی پہلی آئی جی ایم ٹیم نے امریکی شہر بوسٹن میں ہونے والے سنتھینک بیالوجی کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کاتمغہ حاصل کیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی جی ایم (بین الاقوامی جنیاتی مشینی مقابلہ) گزشتہ پندرہ سالوں سے مختلف ممالک کے طلباء وطالبات کے درمیان منعقدہورہاہے‘ جس میں دنیابھر سے 285 مختلف ٹیمیں حصہ لیتی ہیں. سیکاس یونیورسٹی کی ٹیم پانچ لڑکیوں اور سات لڑکوں پرمشتمل ہے جس میں ملک کے مختلف شہروں کراچی‘ حیدر آباد‘ لاہور ‘قلات ‘ سوات‘ وزیرستان ‘مردان اور پشاور سے مختلف طلباء وطالبات نے شرکت کی‘ ان میں سے 12طلباء وطالبات نے اپنے پہلے ماہ ہی مالیکیولربیالوجی اور سنتھینک بیالوجی کے کورس سے آغاز کیا۔

انہوں نے ماحولیاتی آلودگی کے ضمن میں ایک جراثمی بائیوسینسرآلہ بھی بنایا۔