پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محورعوام کی خدمت ہے٬ شہباز شریف

ہم عوام کوبہترسے بہترسہولتیں فراہم کرنے کے مشن پرگامزن ہیں ٬ وزیراعظم کی قیادت میں عوام کی ترقی و خوشحالی کے پروگرام پرعمل پیرا ہیں٬ عوام کوریلیف کی فراہمی اورخدمت خلق ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی گورنرپنجاب سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 2 نومبر 2016 12:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محورعوام کی خدمت ہے اور ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کے وسائل بچا کر شاندارمثال قائم کی گئی ۔ لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اورگورنرپنجاب رفیق رجوانہ کے درمیان ملاقات ہوئی٬ ملاقات کے دوران صوبے میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے جاری ترقیاتی منصوبوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وزیراعلی شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کے وسائل بچا کرشاندارمثال قائم کی گئی ہے کیونکہ شفافیت اوراعلیٰ معیارکے ساتھ منصوبوں کی تکمیل پنجاب حکومت کا طرہ امتیاز ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محورعوام کی خدمت ہے٬ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں عوام کی ترقی و خوشحالی کے پروگرام پرعمل پیرا ہیں٬ عوام کوریلیف کی فراہمی اورخدمت خلق ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے جب کہ ہم عوام کوبہترسے بہترسہولتیں فراہم کرنے کے مشن پرگامزن ہیں۔