Live Updates

عمران خان نے جھوٹ کی انتہا کردی ہے٬کہتے تھے ہمارے پاس ثبوت پیں لیکن کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے٬خان صاحب ڈھٹائی کے ساتھ عوام کے ساتھ جھوٹ بول رہے ہیں

وزیرمملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 2 نومبر 2016 12:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) وزیرمملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے کہا کہ عمران خان نے جھوٹ کی انتہا کردی ہے٬کہتے تھے ہمارے پاس ثبوت پیں لیکن کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے٬خان صاحب ڈھٹائی کے ساتھ عوام کے ساتھ جھوٹ بول رہے ہیں ۔بدھ کو مسلم لیگ (ن)کے رہنما الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بیرسٹر ظفراللہ خان نے کہا کہ مخالفین الزام اور پروپیگنڈے کرتے رہیں گے٬عام انتخابات انشاء اللہ 2018میں ہی ہوں گے۔وزیرمملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے کہا کہ عمران خان نے جھوٹ کی انتہا کردی ہے٬کہتے تھے ہمارے پاس ثبوت ہیں لیکن کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے ٬خان صاحب ڈھٹائی کے ساتھ عوام کے ساتھ جھوٹ بول رہے ہیں۔(خ م)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات