شیخوپورہ ٬9دہشت گرد ہلاک٬5 فرار

مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ سے تھا٬ سی ٹی ڈی

بدھ 2 نومبر 2016 12:15

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء) شیخوپورہ میں انسداد دہشت گردی اور حساس اداروں کی کاروائی٬ 9دہشت گردمقابلے میں ہلاک جبکہ5 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے ٬جن کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے ٬ ہلاک ہونیوالے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم عالمی بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انہیں اطلاع ملی کی کالعدم تنظیم کے 15کے قریب دہشت گرد شیخوپورہ کے نواحی علاقہ خیرو پور ملیاں مریدکے روڈ پر موجود ہیں اور دہشت گردی کی کسی بڑی واردات کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جس پر دہشت گردوں کا محاصرہ کیا گیا تو انہوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی ٬دو طرفہ فائرنگ کے تبادلہ کے دوران9دہشت گرد ہلاک ہو گئے 5دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کا تعاقب جاری ہے اور علاقے کا محاصرہ کر لیا گیا ہے ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے چھ کلو بارودی مواد ٬ ڈیٹو نیٹر ٬ چار کلاشن کوف ٬ پانچ پسٹل ٬گولیوں کے سینکڑوں رائونڈ٬حسا س مقامات کے نقشے بھی برآمد ہوئے ہیں جبکہ حساس اداروں نے دہشت گردوں کے زیر استعمال پانچ موٹر سائیکلیں بھی اپنے قبضہ میں لے لیںاورہلاک ہو نیوالے دہشت گردوں کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ منتقل کر دی ہیں جبکہ فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :