پاکستانی ڈرائیور نے کروڑ پتی سعودی اہلیہ کی میراث سے حصہ مانگ لیا

پاکستانی کی مبینہ سعودی بیوی کا انتقال ہوچکا ہے

بدھ 2 نومبر 2016 12:15

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء) پاکستانی ڈرائیور نے وفات پانے والی اپنی کروڑ پتی کفیلہ سے شادی کے ثبوت پیش کرتے ہوئے اس کی شرعی میراث میں حصہ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا عر ب میڈیا کے مطابق پاکستانی ڈرائیور کی جانب سے سعودی عرب کی فیملی کورٹ میں دائردرخواست میں یہ موقف اختیار کیا ہے کہ س نے اپنی کروڑ پتی کفیلہ کے ساتھ شادی کر رکھی تھی۔

مدعی نے کروڑ پتی کفیلہ سے شادی کی دستاویزات اور دیگر ثبوت پیش کرتے ہو ئے عدالت سے استدعا کی کہ اس کی کروڑ پتی [اہلیہ] جو اس کی کفیلہ بھی رہی ہے٬ لہذا اسے اس کی وراثت سے حصہ دلوائے۔پاکستا نی ڈرائیوراور سعودی کروڑ پتی خاتون کے مبینہ شوہر کا کہنا ہے کہ اس نے کئی سال قبل سعودی عرب میں ایک دولت مند خاتون کے ہاں بہ طور ڈرائیور ملازمت شروع کی تھی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ شادی ہونے کے کچھ عرصے بعد ان میں ناراضی ہوگئی تھی مگر بیوی کو طلاق نہیں ہوئی اور وہ اسی طرح فوت ہوگئی تھی۔کروڑوں ریال مالیت کا ترکہ چھوڑ کر فوت ہونے والی خاتون کے اقارب کا کہنا ہے خاتون کو لاحق بیماری میں شدت کی ایک وجہ شوہر کی لاپرواہی بھی تھی جس کے نتیجے میں وہ جاں بر نہ ہوسکی۔ خاتون کے اہل خانہ نے پاکستانی شہری پر خاتون کے قتل کا سبب بننے کا الزام عاید کرتے ہوئے اس کے خلاف عدالت میں جوابی دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کیا ہی

متعلقہ عنوان :