لاہور اور شیخوپورہ میں دھند کا راج ٬ موٹروے بند ٬مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

بدھ 2 نومبر 2016 12:12

شیخوپورہ٬ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء) لاہور اور شیخوپورہ میں شدید دھند کے باعث موٹروے بند کردی گئی٬ ٹریفک میں خلل کے باعث مسافر اور دفاتر جانیوالے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لاہور ٬شیخوپورہ اور گردونواح میں شدیددھند نے ڈیڑ ے ڈال دیئے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو ئی اور شیخوپورہ سے لاہور تک موٹر وے کو بھی بند کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور گھنٹوں گاڑیوں موٹروے پر رکی رہیں۔ شدید دھند کے باعث حد نگاہ 20سے 25میٹر تک رہ گئی ہے اور موٹر وے ایم ون اور ایم ٹو پر بھی شدید دھند کا راج ہے جس کے باعث موٹر وے کو ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ لاہور اور شیخوپورہ میں لوکل ٹریفک بھی جام ہوگئی جس کے باعث سکول جانیوالے بچوں اور دفاتر میں کام کرنیوالے ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

متعلقہ عنوان :