کراچی ٬سخی حسن قبرستان میں سرچ آپریشن٬ بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

بدھ 2 نومبر 2016 12:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان گرفتار کر لیئے جبکہ رینجرز اور حساس ادارے نے سخی حسن قبرستان کو گھیرے میں لیکر کارروائی کی اور زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔رینجرز نے 15 گاڑیوں کی مدد سے سخی حسن قبرستان کو گھیرے میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق حساس ادارے کے اہلکار بھی رینجرز کے ہمراہ تھے۔

کارروائی کے دوران قبرستان سے زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر قبرستان میں کارروائی کی گئی۔ادھر سرجانی ٹاون اور جمشید کوارٹر میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران 4 ملزمان گرفتار کر لیئے گئے۔ سولجر بازار پولیس نے کارروائی کے دوران 2 منشیات فروش گرفتار کر لیئے۔دوسری جانب ناظم آباد تھانے میں 3 روز قبل مجلس عزا پر فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ سرکار کی مدعیت میں درج مقدمے میں قتل٬ اقدام قتل کے علاوہ انسداد دہشت گردی کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے۔ ناظم آباد میں مجلس عزا پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :