جعلی شناختی کارڈ کا معاملہ ، شربت گلہ کی درخواست ضمانت مسترد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 نومبر 2016 12:01

جعلی شناختی کارڈ کا معاملہ ، شربت گلہ کی درخواست ضمانت مسترد

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 نومبر 2016ء): جعلی اور غیر قانونی شناختی کارڈ بنوانے کے معاملے میں افغان خاتون شربت گلہ کی ضمانت مسترد کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شربت گلہ نے اپنی ضمانت درخواست عدالت میں جمع کروارکھی تھی ۔

(جاری ہے)

شربت گلہ کی درخواست ضمانت کی سماعت پشاور کی خصوصی عدالت جج فرح جمشید نے کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے شربت گلہ کی درخواست ضمانت کر مسترد کر دیا۔ یاد رہے کہ شربت گلہ کو اپنی سبز آنکھوں کی وجہ سے شہرت حاصل ہوئی تھی۔ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے افغان خاتون شربت گلہ کو غیرقانونی طریقے سے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا ۔