چوہدری لطیف اکبر کی آّزادکشمیر میں عوام اور پیپلزپارٹی کیلئے خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں‘چوہدری شفیع ندیم ایڈووکیٹ

بدھ 2 نومبر 2016 12:03

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء)سابق امیدواراسمبلی وپاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنما چوہدری شفیع ندیم ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ لطیف اکبر ہمارے مسلمہ لیڈر ٬ ان کیخلاف باتیں کرنیولوں کی زبانیں کھنچ لیں گے ٬ چوہدری لطیف اکبر کی آّزادکشمیر میں عوام اور پیپلزپارٹی کیلئے خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں ٬آج کچھ لوگ جو ابھی تک پی پی میں شامل ہی نہیں ہوئے وہ ان کیخلاف باتیں کرتے ہوئے شرم تو کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے سرگرم راہنمائوں سے گڑھی دوپٹہ میں ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چوہدری لطیف اکبر نے ہمیں انگلی پکڑ کرسیاست سکھائی ٬ آزادکشمیر پیپلزپارٹی میں آج بیشتر ایسے لیڈڑ ہیں جو صرف چودھری لطیف اکبر کی وجہ سے بڑے بڑے مقامات تک پہنچے ٬ بڑے نام کمائے ٬ بیشک عزت وذلت خالق کائنات کے ہاتھ میں ہے ٬مگردنیا میں محنت کے بغیر اور راہنما کے بغیر کوئی ترقی نہیں کرسکتا۔ چودھری لطیف اکبر جیسے لیڈر صدیوں میں پیداہوتے ہیں آج کچھ لوگ ان کیخلاف ادھر ادھر شکاتیں کرتے ہیں حالانکہ یہ لوگ ابھی تک خود پی پی میں شال نہیں ہوئے ہم ایسی حرکات کی پرزور مذمت کرتے ہیں ۔