سرینگر‘ کٹھ پتلی انتظامیہ نی13سالہ کشمیری طالب علم کو کالے قانون کے تحت کوٹ بھلوال جیل منتقل کردیا

بدھ 2 نومبر 2016 12:03

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) مقبوضہ کشمیرمیںکٹھ پتلی انتظامیہ نے صدر کوٹ بالاسمبل کے 13 سالہ نابالغ کشمیری طالب علم پر کالاقانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر کے اسے جموںکی کوٹ بھلوال جیل منتقل کردیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 13سالہ تجمل رسول میرجو ساتویں جماعت کا طالب علم ہے پر پتھرائو٬مظاہروں میں شرکت اور علیحدگی پسند ی جیسی سوچ پھیلانے کے جھوٹے الزامات عائد کر کے کالاقانون لاگو کیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ ہائی سکول صدر کوٹ میں زیر تعلیم تجمل کے سکول ریکارڈ میں تاریخ پیدائش 21مارچ 2003درج ہے اور اس کیخلاف حاجن پو لیس اسٹیشن میں دوجھوٹے مقدمات درج تھے۔ پولیس نے تجمل کو علاقے میں امن و امان کیلئے خطرہ قراردیتے ہوئے علیحدگی پسندوں کی ہدایت پر کام کرنے کاالزام عائد کیا ہے ۔ضلع مجسٹر یٹ بانڈی پورہ نے پولیس کی سفارشات پر اس کے خلاف کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرتے ہوئے اسے جموں کی کوٹ بھلوال جیل منتقل کرنے کے احکامات صادر کئے ۔ تجمل کے اہلخانہ نے ایڈوو کیٹ ناصر قادری کے ذریعے اس پر عا ئدکالے قانون کو چیلنج کرنے سے متعلق ایک عرضداشت دائر کی ہے۔

متعلقہ عنوان :