Live Updates

ہم عمران خان کے حامی ہیں اور رہیں گے ۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 نومبر 2016 11:36

ہم عمران خان کے حامی ہیں اور رہیں گے ۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 نومبر 2016ء) : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہم عمران خان کے حامی ہیں اور رہیں گے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں پانامہ معاملے پر کل کی سماعت کے بعد نیا باب کھلنے جا رہا ہے۔ نواز شریف اب سپریم کورٹ میں بتائیں گے کہ انہوں نے اثاثے کہاں سے بنائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 20 کروڑ عوام سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے۔ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ الیکشن کمیشن بھی سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب سپریم کورٹ نے چوروں کوسزادینی ہے۔ کس نے پانامامیں مال بنایا،کس نے فلیٹ خریدے سب معلوم ہو جائے گا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں ایسےرکن بھی نااہل ہوئے ہیں جنہوں نےغیرقانونی اراضی پرقبضہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کی سماعت پرپوری قوم کی نظر ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی سیاسی زندگی میں سپریم کورٹ میں اتنابڑاکیس نہیں دیکھا، میں نےاوپن کورٹ میں جانےکامشورہ دیا تھاط ہم اوپن کورٹ کےحامی ہیں لیکن دوسروں کی ہاں میں ہاں ملانی پڑجاتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم عمران خان کےاتحادی ہیں اوراتحادی رہیں گے۔ ہمیں اُمید ہے کہ سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیادپر ہو گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :