مقبوضہ کشمیر ٬ حریت رہنمائوں اور تنظیموں کی طرف سے کشمیری طالبات پرپیلٹ گن کے بے دریغ استعمال کی مذمت ٬ نہتے کشمیریوں کی بینائی چھینیاکٹھ پتلی انتظامیہ اور بھارتی فورسز کا محبوب مشغلہ بن چکا ہے

بدھ 2 نومبر 2016 11:45

ْ سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) مقبوضہ کشمیرمیں حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے پلوامہ کے علاقے روہمو میںبھارتی فورسز کی طر ف سے تین کشمیری طالبات پر پیلٹ گن سے براہ راست فائرنگ اور انکی آنکھیں زخمی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ نہتے کشمیریوں کی بینائی چھیننا کٹھ پتلی انتظامیہ کا مشغلہ بن چکا ہے ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے ایک بیان میںپلوامہ کے علاقے رہمو میں بھارتی فورسز کی طرف سی3معصوم بچیوں کو پیلٹ گنوں کی بوچھاڑ کا نشانہ بنانے کی کارروائی کو انتہائی سفاکانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے نہتے کشمیریوں پر ظلم و تشدد اور درندگی کی انتہاکردی ہے ۔ حریت کانفرنس نے کٹھ پتلی وزیروں کے کشمیری طالب علموں کے مستقبل کیلئے اپنی نیندیں حرام کرنے کے بلند بانگ دعوؤں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ خوفِ خدا سے بھی بالکل عاری ہوکر جھوٹ٬ فریب اور مکر سے اپنی عاقبت برباد کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

حریت کانفرنس نے اس ظلم وبربریت کو بھارتی جمہوری نظام کی ’’مہربانیاں‘‘قراردیتے ہوئے کہاکہ بھارتی فورسز نے پیلٹ گنوں سے معصوم بچیوں پر فائرنگ کرکے انہیںکٹھ پتلی وزیر تعلیم کی طرف سے ڈیٹ شیٹ تھمادی ہے کہ انہوںنے کب اور کس جگہ آنکھوں کا آپریشن کراناہے ۔ حریت نے کہا کہ پیلٹ گن سے زخمی ہونیوالی تینوں معصوم بچیوں کے والدین کو بھارت نوا ز سیاست دان کیا جواب دیں گے٬یہ لوگ ہر دن ہماری نوجوان نسل کو قتل٬ اپاہج اور نابینا بنانے کے درپے ہیں۔

حریت کانفرنس نے مقبوضہ علاقے میں اسکولوںکی عمارتوں کو نذر آتش کرنے کے واقعات پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء شبیر احمد شاہ ایک بیان میںکشمیری طالبات پر پیلٹ گن سے براہ راست فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ اور نام نہاد وزیر تعلیم بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کمسن بچوں کی بینائی چھیننے کے واقعات پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

حریت رہنمائوں ظفر اکبر بٹ٬ بلال صدیقی اورفاروق احمد توحیدی نے اپنے بیانات میں کشمیریوںکیخلاف پیلٹ گن کے استعمال کو بہیمانہ قرار دیا۔انہوںنے کہاکہ معصوم بچوں کی بینائی چھیننا بھارتی فورسز کا محبوب مشغلہ بن چکا ہے۔انہوںنے کہا کہ بھارت کو یاد رکھنا چاہے کہ کشمیری عوام اسکے ظلم و تشد د کے سامنے کبھی نہیں جھکیںگے ۔ کشمیر تحریک خواتین کی سر براہ زمردہ حبیب کی قیادت میں پارٹی کارکنوں نے کشمیری طالبات پر پلیٹ گن کی فائرنگ کیخلاف پلوامہ میں اونتی پورہ کے علاقے گوری پورہ میںاحتجاج کیاگیا۔

جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر ٬ ہائی کوٹ بارایسوسی ایشن اور دختران ملت نے بھی اپنے بیانات میں بھارتی فورسز کی طرف سے کشمیری طالبات پر پیلٹ گن کی فائرنگ کی مذمت کی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فورسز کی طرف سے روہمو میں پر امن مظاہرین پر پیلٹ گن کے بے دریغ استعمال سے 9سالہ عفرا جان کی دونوں آنکھوں٬13سالہ توصیفہ جان اور22سالہ افروزہ اخترکی ایک آنکھ میں پیلٹ لگنے سے وہ شدید زخمی ہو گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :