وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

دھرنے اور لاک ڈاون کی صورتحال سے نمٹنے پر کابینہ اور وزیر اعظم کی جانب سے وزیر داخلہ کی تعریف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 نومبر 2016 11:24

وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 نومبر 2016ء) : وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سمیت دیگر بھی شریک ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں کابینہ اور وزیر اعظم نے وزیر داخلہ کو اسلام آباد لاک ڈاؤن اور دھرنے کی صورتحال سے نمٹنے پر سراہا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے وزیرداخلہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے ریاست کی حفاظت کے لیے اپنا کردار ادا کیا۔ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے پر چوہدری نثار علی خان تعریف کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی رٹ کو منوانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار قابل تحسین ہے۔

متعلقہ عنوان :