شاہ کوٹ٬لاہور روڈ پر دھند کے باعث 5گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ٬ 8افراد زخمی

بدھ 2 نومبر 2016 11:24

شاہ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) لاہور روڈ پر دھند کے باعث پانچ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ شاہ کوٹ میں لاہور روڈ پر شدید دھند کے باعث پانچ گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے 8افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

دوسری جانب شیخوپورہ اور گردونواح جبکہ پنڈی بھٹیاں میں بھی شدید دھند چھائی رہی جس سے حد نگاہ 20میٹر تک رہی گئی ۔ دھند کے باعث موٹر وے کو شیخوپورہ سے لاہور تک بند کر دیا گیا ۔ اس سے قبل موٹر وے پولیس دھند کے باعث گاڑیوں کو قافلوں کی صورت میں روانہ کر تی رہی مگر بعد میں دھند شدید ہونے سے موٹر وے ایم ون اور ایم ٹو کو مکمل طورپر بند کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :