اسلام آباد ٬ یونیورسٹی بس کو حادثہ٬ موٹرسائیکل سوارجاں بحق ٬ 30 طالبات زخمی

بدھ 2 نومبر 2016 11:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) اسلام آباد میں جی الیون کے قریب نجی یونیورسٹی کی بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق جب کہ 30 طالبات زخمی ہو گئیں۔ نجی یونیورسٹی کی بس تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر آگئی اور جی الیون کے قریب موٹر سائیکل سوار طالب علم کو کچلتے ہوئے ٹریفک سنگل پر لگے بجلی سے کھمبے سے ٹکرانے کے بعد گرین بیلٹ پر چڑھ گئی۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق جب کہ یونیورسٹی کی 30 طالبات زخمی ہو گئیں جنہیں طبی امداد کے لئے فوری طور پرہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سیف سٹی کیمرے کی مدد سے حاصل ہونے والی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ سنگل بند ہونے کے باوجود نجی یونی ورسٹی کی تیز رفتار بس دیگر گاڑیوں کو بچاتے ہوئے موٹر سائیکل سوار پر چڑھ کر بجلی کے پول سے ٹکرا گئی۔ یونیورسٹی کی بس کے حادثے کے تھوڑی دیر بعد اسی سنگل پر پنجاب پولیس کی بس نے پیچھے سے ایک گاڑی کو ٹکر ماری اور پھر پولیس اہلکاروں نے باہر نکل کرگاڑی میں موجود شخص کو باہر نکال کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

متعلقہ عنوان :