سپیکر ریفرنسز ٬ الیکشن کمیشن کاعمران خان اورجہانگیر ترین سے 16نومبر تک جواب طلب

اب بال الیکشن کمیشن کے کورٹ میں ہے اور اس نے ہی فیصلہ کرنا ہے٬چیف الیکشن کمشنر

بدھ 2 نومبر 2016 11:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف ریفرنسز کے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں کو نوٹس جاری کرکے 16نومبر تک جواب طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور مرکزی رہنما جہانگیر ترین کے خلاف ریفرنسز کے معاملے پر سماعت کے بعد دونوں رہنماؤں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 نومبر کو جواب طلب کرلیا ۔

تحریک انصاف کی جانب سے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوئے تاہم الیکشن کمیشن نے قرار دیا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کی موجودگی ضروری ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ اب بال کمیشن کے کورٹ میں ہے اور اس نے ہی فیصلہ کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :