اظہار آزادی رائے اور پر امن احتجاج کی حمایت جاری رکھیں گے٬امریکا

نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ پاکستانی حکومت نے کرنا ہے٬ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے سوال پر تبصرے سے گریز

بدھ 2 نومبر 2016 11:24

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) امریکا نے پاناما لیکس کے معاملے پر سیاسی پارٹیوں کے احتجاج کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اظہار آزادی رائے اور پر امن احتجاج کی حمایت جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا واشنگٹن میں پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ امریکا اظہار رائے کی آزادی اور پرامن احتجاج کا حامی ہے۔ پاکستان میں ہونے والے مظاہروں سے آگاہ ہیں۔ تمام پارٹیوں کو پٴْرتشدد سرگرمیوں سے گریز اور قوانین کا احترام کرنا چاہیے۔ جان کربی نے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے سوال پر تبصرے سے گریز کیا اور کہا یہ فیصلہ پاکستانی حکومت نے کرنا ہے۔