شیخوپورہ میںشدیددھند کے باعث 30 گاڑیا ں آپس میں ٹکرا گئیں٬ 2 افراد جاں بحق

بدھ 2 نومبر 2016 11:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) شیخوپورہ میںشدیددھند کے باعث 30 گاڑیا ں آپس میں ٹکرانے سے 2 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق بدھ کی صبح شیخوپورہ اور گردونواح میں شدیددھندکے باعث ننکانہ صاحب کے قریب موٹر وے پر 30 سے زیادہ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثہ کے نتیجہ میں 2 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثہ اور شدید دھند کے بعد موٹر وے ایم ون اور ایم ٹو کوعارضی طور پر ہر طرح کی ٹریفک کی لئے بند کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :