Live Updates

الیکشن کمیشن میں عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف اسپیکر کے ریفرنسز کی سماعت

الیکشن کمیشن نے عمران خان اورجہانگیر ترین کو 16نومبر کیلیے نوٹس جاری کردیئے

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 2 نومبر 2016 10:41

الیکشن کمیشن میں عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف اسپیکر کے ریفرنسز ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2نومبر۔2016ء) الیکشن کمشن میں عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف سپیکر کے ریفرنسز کی سماعت ہوئی ۔ سماعت چیف الیکشن کمشنر نے کی۔ الیکشن کمیشن میں حامد خان تحریک انصاف کی جانب سے پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ آج پٹیشنر خود پیش نہیں ہوئے اس لیے اس ریفرنس کو مسترد کیا جائے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ریفرنس میں عمران خان اور جہانگیر ترین کی حاضری ضروری ہے۔اب بال ہمارے کورٹ میں آگئی ہے فیصلہ ہمیں کرنا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے عمران خان اور جہانگیر ترین کو نوٹس جاری کر دیئے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان اور جہانگیر ترین کو16نومبر تک ریفرنس پر جواب جمع کرانے کا حکم جاری کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات