جدہ: سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت نہیں دی جا سکتی : سعودی شوریٰ کونسل

بدھ 2 نومبر 2016 10:34

جدہ: سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت نہیں دی جا سکتی : سعودی شوریٰ ..

جدہ :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار02نومبر 2016 ): سعودی عرب کی شوریٰ کونسل نے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے سے متعلق تجویز مسترد کردی ہے۔مقامی اخبار کے مطابق شوریٰ کونسل نے اس سلسلے میں ایک مجوزہ بل پر غور کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بل خواتین کی ڈرائیونگ کو قانونی شکل دینے کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے سے متعلق ہے۔اجلاس کے دوران بعض ارکان نے اس رائے کا اظہار کیا کہ سعودی عرب میں ایسا کوئی تعزیری ضابطہ موجود نہیں ہے جس میں یہ واضح طور پر کہا گیا ہو کہ خواتین کو ڈرائیونگ کی ممانعت ہے جبکہ حکومت سرے سے خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس ہی جاری نہیں کرتی ہے۔