پریس کلب کوٹ رادھاکشن سے چیئرمین ملک عبدالعزیز ،صدر حاجی عبدالقادر منتخب

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 1 نومبر 2016 17:14

مصطفی آباد/للیانی(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔ یکم نومبر ۔2016ء ) پریس کلب کوٹ رادھاکشن کے نو منتخب چیئرمین ملک عبدالعزیز ،صدر حاجی عبدالقادر کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، امید کرتے ہیں نو منتخب قیادت صحافیوں کی فلاح و بہبود اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں بھر پور کردار ادا کرے گی، محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد، تفصیلات کے مطابق صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی نے کوٹ رادھاکشن پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں سنیئر صحافی ملک عبدالعزیز کو چیئرمین،خالد حسین قریشی کو سر پرست، چوہدری عارف ندیم کو جزل سیکرٹری ودیگر نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ نو منتخب قیادت پریس کلب کوٹ رادھاکشن کی صحافی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے بھر پور کردار ادا کرے گی ،اور عوامی مسائل کو بہتر انداز میں اجاگر کرکے ان کو حل کروانے میں بھی اپنا کردار ادا کریں گے،