طالب علم تشدد واقعہ میں گرفتار سکول ٹیچر ضمانت پررہا

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 1 نومبر 2016 17:14

پیرمحل (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔ یکم نومبر ۔2016ء ) طالب علم تشدد واقعہ میں گرفتار سکول ٹیچر ضمانت پررہا تفصیل کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول غریب آباد کے سکول ٹیچر رب نواز کو پہلی جماعت کے طالب علم فدارحمن ولد طارق شہزاد کو تشددکرکے زخمی کرنے کی پاداش میں صلح ہونے کے باوجود اعلیٰ حکام کے نوٹس میں آنے پر تھانہ پیرمحل پولیس نے سکول ٹیچر رب نواز کو دوبارہ گرفتار کرکے مقدمہ درج کرکے جیل بھجوا دیا تھا جس پر سکولوں کے اساتذہ میں سخت بے چینی پیدا ہوگئی سکول ٹیچر کو عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا اساتذہ تنظیموں نے گرفتار ٹیچر رب نواز کو جیل بھجوانے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے معزز پیشہ سے منسلک اساتذہ کی تذلیل بندکرنے کامطالبہ کیا ہے