پیرمحل٬ لڑائی کے مختلف واقعات میں 11افراد شدید زخمی

منگل 1 نومبر 2016 16:48

پیرمحل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2016ء) لڑائی کے مختلف واقعات میں 11افراد شدید زخمی تفصیل کے مطابق لڑائی کے مختلف واقعات میں 11افرادجن میں چک نمبر683/24گ ب میں محمد عابد ولد محمد رشید کو سبزی منڈی میں ٹرالی کی موٹرسائیکل رکشہ کو ٹکر کی بناء پر رکشہ والوںنے تشددکرکے زخمی کرڈالا ٬ چک نمبر675/16گ ب میں گندے پانی کے نکاس کے تنازعہ پر افضل ولد سکند راعظم محمد اکرم ولد خدابخش ٬سلطان ولد سکند راعظم٬ مقصود احمد ولد سکندر زخمی ہوگئے حارث آباد پیرمحل میں لین دین کے تنازعہ پر محمد اختر ولد ولایت علی کو یٰسین وغیرہ نے تشددکرکے زخمی کرڈالا چک نمبر680/21گ ب میں محمد سجاد ولد بشیر خان کو عارف علی زمیندار کے کتے نے کاٹ کر زخمی کردیا چک نمبر665/6گ ب میں خادم حسین ولد خوشی محمد کو نالی بند کرنے کے تنازعہ پر محمد رفیق نے تشددکرکے زخمی کرڈالا چک نمبر670/11گ ب کے رہائشی محمد عارف ولد سردول خان کو مونجی کی تولائی کے تنازعہ پر طاہر لالہ اور پلے دار نے تشددکرکے زخمی کرڈالا چک نمبر319 گ ب کے رہائشی شاہ فیصل ولد محمد اسلم کو اسد نامی شخص نے موبائل چھیننے کے دوران مزاحمت پر تشددکرکے زخمی کرڈالا زخمیوں کو سول ہسپتال پیرمحل میں طبی امدا د دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :