نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ماں بیٹا جاں بحق

منگل 1 نومبر 2016 16:31

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 نومبر2016ء) ستیانہ کے نواح میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ماں بیٹا جاں بحق ہو گئے‘ پولیس نے نعشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال پہنچا دیں‘ آن لائن کوبتایا گیا ہے کہ 35گ ب کا رہائشی عثمان اپنی والدہ زبیدہ بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ 36گ ب کے نزدیک نامعلوم گاڑی نے انہیں کچل دیا جو موقع پر ہی دم توڑ گئے ‘ پولیس جائے وقوعہ پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کر دیں ۔ ڈرائیور پکڑا نہ جا سکا ۔

متعلقہ عنوان :