گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ناکارہ بحری جہاز میں دھماکے سے 6 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 1 نومبر 2016 12:38

گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ناکارہ بحری جہاز میں دھماکے سے 6 افراد ہلاک ..

حب(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم نومبر۔2016ء) گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ایک ناکارہ بحری جہاز میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور درجنوں سے زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق پرانے تیل بردار بحری جہاز میں ایک سے زائد دھماکے ہوئے جبکہ ٹینک میں تیل موجود ہونے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔ڈی ایس پی حب کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں تاہم آگ کی شدت کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ بحری جہاز میں اب بھی 70 مزدور پھنسے ہوئے ہیں، آگ پر قابو پایا نہیں گیا تو مزید بحری جہازوں میں بھی آگ لگ سکتی ہے۔بحری جہاز میں کام کرنے والے مزدوروں نے بتایا کہ حادثے کے وقت 100 کے قریب افراد وہاں موجود تھے جبکہ دھماکا ہوتے ہی متعدد مزدوروں نے سمندر میں چھلانگ لگاکر جان بچائی۔ رپورٹ کے مطابق جہاز میں وقفے وقفے سے 8 دھماکے ہوئے اور حادثہ اس وقت پیش آیا جب جہاز میں گیس ویلڈنگ کا کام جاری تھا۔ علاقے میں امدادی کارکنوں کی تعداد انتہائی کم ہے جبکہ آگ بجھانے کے لیے محض ایک فائر بریگیڈ کی گاڑی موقع پر پہنچ سکی ہے جو آگ پر قابو پانے کی کوششیں کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :