حکومت چاہے جو بھی رکاوٹیں ڈالے 2 نومبر کو پوری قیادت سڑکوں پر نکل آئے گی۔ ایک مرتبہ ہم سڑکوں پر آگئے تو پھر چاہے لاٹھی چارج ہو یا گرفتاریاں، ہم کسی چیز سے نہیں ڈریں گے۔اسدعمر
میاں محمد ندیم منگل 1 نومبر 2016 09:49
ا سلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم نومبر۔2016ء) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ حکومت چاہے جو بھی رکاوٹیں ڈالے 2 نومبر کو پوری قیادت سڑکوں پر نکل آئے گی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہماری حکمت عملی 2 نومبر کیلئے ہے، لہذا اس سے پہلے ہم اپنی طاقت کا مظاہرہ نہیں کریں گے اور ایک مرتبہ ہم سڑکوں پر آگئے تو پھر چاہے لاٹھی چارج ہو یا گرفتاریاں، ہم کسی چیز سے نہیں ڈریں گے۔
انھوں نے کہا کہ حکومت بتائے کہ جب ایک صوبے کا وزیراعلیٰ وہاں کے شہریوں کے ساتھ اسلام آباد آنا چاہتا ہے تو پھر انہیں کس قانون کے تحت روکا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت قومی یکجہتی کو تقسیم کرنے میں مصروف ہے اور اسی لیے آج خیبر پختونخوا کا پنجاب سے زمینی رابطہ ہی منقطع کردیا گیا ہے۔(جاری ہے)
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف جس طرح کے اقدامات اٹھا رہے ہیں، اس سے ملک کو نقصان اور ہمارے دشمن کو فائدہ ہورہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے کہ جب ایک صوبے کے وزیراعلیٰ پر بدترین آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔خیال رہے کہ گذشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی قیادت میں اسلام آباد آنے والے تحریک انصاف کے قافلے پر پنجاب پولیس اور ایف سی اہکاروں کی جانب سے شدید شیلنگ کی گئی جس کے بعد کارکنان منتشر ہوگئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سوشل میڈیا پر پابندی کے سوال پر ترجمان پاک فوج کا قرآن کی آیت کا حوالہ
-
واحد راستہ قوم سے معافی ،ترجمان پاک فوج نی9 مئی کے مسئلے کا حل بتادیا
-
9 مئی کے ذمہ دار وہ ہیں جن لوگوں نے رینجرز کے یونیفارم میں عدالتی احاطے میں عمران خان پر حملہ کیا
-
متحدہ عرب امارات میں بچوں میں پڑھنے کے شوق کو تقویت دینے کے مقصد
-
ڈی جی آئی ایس پی آر کی تمام تر پریس کانفرنس حقائق کے منافی ہے
-
ترجمان آئی ایس پی آر نے 2014 کے دھرنے ،پارلیمنٹ پر حملے کی جوڈیشل کمیشن بنانے کی تجویز دیدی
-
سیاسی جماعتوں کیلئے ملک کی اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کا نقصان ہے
-
غزہ: اسرائیلی کارروائیوں میں شدت جبکہ اہم امدادی راہداریاں بند
-
ترجمان پاک فوج نے سانحہ 9 مئی کی ویڈیوایک بارپھرقوم کودکھا دی
-
9 مئی واقعات، کور کمانڈر حملہ کیس میں مزید 10 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی گئی
-
9 مئی کے کرداروں کی سزا کا فیصلہ آئین اور قانون کرے گا
-
جرمن حکومت کا ملک سے بےخانمانی کے مکمل خاتمے کا منصوبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.