وزیراعلیٰ پنجاب کا جامعہ اشرفیہ کے ممتاز عالم دین مولانا مفتی حمیداللہ جان کے انتقال پر اظہارتعزیت

مفتی حمید اللہ جان مرحوم نے دین اسلام کی ترویج کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں٬شہبازشریف

پیر 31 اکتوبر 2016 21:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے جامعہ اشرفیہ کے سابق صدر اور ممتاز عالم دین مولانا مفتی حمیداللہ جان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان کے نام اپنے تعزیتی پیغام میںمفتی حمید اللہ جان مرحوم کی دینی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے دین اسلام کی ترویج کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں اور مفتی حمید اللہ جان کی وفات سے قوم ایک جید عالم دین سے محروم ہوگئی ہے۔

انہوںنے کہا کہ مرحوم ایک بڑے مذہبی سکالرتھے اور ان کی دینی خدمات کوفراموش نہیں کیاجاسکتا۔وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :