’’سردی آرہی ہے مہربانی کریں٬ایک بلیک لیبل شہد کی بوتل کا بندوست کریں‘‘ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے طنزیہ ریمارکس

پیر 31 اکتوبر 2016 15:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اکتوبر2016ء) ’’سردی آرہی ہے ٬مہربانی کریں٬ایک بلیک لیبل شہد کی بوتل کا بندوست کریں‘‘یہ طنزیہ ریمارکس جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہر بند کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت کے دوران دیئے ۔تفصیلات کے مطابق اسلا آباد ہائی کورٹ میں شہر بند کرنے کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے بتا یا کہ تحریک انصاف کے رہنما پولیس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اور پی ٹی آئی کارکن پولیس پر پتھرا کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے ساڑھے چار سو کارکن علی امین گنڈا پور کی رہنمائی میں اسلام آباد داخل ہوئے ۔اس موقع پر پولیس نے جب علی امین گنڈا پور کی گاڑی کی تلاشی لی تو اس میں سے شراب کی بوتل اور اسلحہ برآمد ہواجس پر علی امین گنڈا پور موقع سے فرار ہو گئے اور بعد میں انہوں نے شراب کی بوتل کو شہد قرار دے دیا ۔اس پر ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس شوکت عزیز نے کہا کہ آپ بوتل کی بات نہ کریں ٬سرکاری گاڑیوں میں بھی شراب کی بہت بوتلیں جاتی ہیں ۔انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ سردیاں آرہی ہیں٬ مہر بانی کریں ایک بلیک لیبل شہد کی بوتل کا بندو بست کریں ۔