اسلام آباد ہائی کورٹ ٬ْ علی امین گنڈا پور کی گاڑی سے اسلحہ اور شراب کی بوتل ملی ہے ٬ْ سرکاری وکیل

آپ بوتل کی بات نہ کریں ٬سرکاری گاڑیوں میں بھی شراب کی بہت بوتلیں جاتی ہیں ٬ْ جسٹس شوکت عزیز صدیقی

پیر 31 اکتوبر 2016 13:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2016ء) اسلا آباد ہائی کورٹ میں شہر بند کرنے کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے بتا یا کہ تحریک انصاف کے رہنما پولیس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اور پی ٹی آئی کارکن پولیس پر پتھرائو کرتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے ساڑھے چار سو کارکن علی امین گنڈا پور کی رہنمائی میں اسلام آباد داخل ہوئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پولیس نے جب علی امین گنڈا پور کی گاڑی کی تلاشی لی تو اس میں سے شراب کی بوتل اور اسلحہ برآمد ہواجس پر علی امین گنڈا پور موقع سے فرار ہو گئے اور بعد میں انہوں نے شراب کی بوتل کو شہد قرار دیدیا ۔اس پر ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس شوکت عزیز نے کہا کہ آپ بوتل کی بات نہ کریں ٬سرکاری گاڑیوں میں بھی شراب کی بہت بوتلیں جاتی ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ سردیاں آرہی ہیں ٬ْ مہر بانی کریں ایک بلیک لیبل شہد کی بوتل کا بندو بست کریں ۔