Live Updates

ملک میں جوتماشہ لگاہواہے اسے عالمی سازش سمجھتاہوں۔حافظ‌ سعید

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 31 اکتوبر 2016 13:37

ملک میں جوتماشہ لگاہواہے اسے عالمی سازش سمجھتاہوں۔حافظ‌ سعید

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31اکتوبر2016ء) :جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید نے کہاہے کہ ملک میں جو تماشہ لگا ہواہے اسے عالمی سازش سمجھتاہوں،معاملہ بیٹھ کرحل کیا جائے،عمران خان کہیں توثالثی کیلیےتیارہوں،فیصلہ شریعت کےمطابق کروں گا،عمران خان نہ اسلام آباد بندکریں نہ حکومت تشدد اورکریک ڈاون کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اآج یہاں‌گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں مسئلہ کشمیر پیچھے چلا گیا ہے۔متاثرنہ ہونے دیا جائے۔عمران خان نہ اسلام آباد بندکریں نہ حکومت تشدد اورکریک ڈاون کرے۔عید پر کشمیریوں کو10 کروڑکی امداد پہنچائی۔بھارت میں سیلاب متاثرین کی امداد کیلیے بھارتی سفارت خانے کو خط لکھا تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :