وزیر اعلیٰ بلوچستان کا دُکی کو ضلع بنا نے پر شکر یہ ادا کرتے ہیں٬ حاجی فتح محمد ناصر

اتوار 30 اکتوبر 2016 22:10

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) میونسپل کمیٹی دُکی کے چیئر مین حاجی فتح محمد ناصر‘ جنر ل کونسلر یار محمد ناصر‘ کسان کو نسلر عبداللہ کاکڑ‘ جنر ل کونسلر محمد ایوب زرکون‘ جنرل کونسلر حمید اللہ زرکون کونسلر نصیب اللہ شادوزئی اور دیگر نے مشتر کہ بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثنا ء اللہ خان زہری کا دُکی کو ضلع بنا نے پر شکر یہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دُکی کو ضلع بنا کر عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ کل کے عظیم الشان تاریخی جلسے سے ثابت ہوگیا کہ دُکی مسلم لیگ ن کا گڑ ھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان صوبے کیلئے ایک ویژن رکھتے ہیں انکے وز یر اعلیٰ بننیکے بعد صوبے کے حالات میں بہتر ی آئی ہے صوبے میں امن قائم ہونا انہی کی مر ہون منت ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے بلوچستان کو تار یکیوں سے نکالنے کیلئے بجلی کے جن منصوبوں پرُ کام شروع کیا ہے وہ قابل تعریف ہیں۔

انہوں نے مسلم لیگ ن کے مرکزی سنیئیر نائب صدرسنیٹرسردار محمد یعقوب خان ناصر اور صوبائی مشیر برائے سمال انڈسٹریز سردار درمحمد ناصر کو بھی دُکی کو ضلع بنانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے عوام کا دیر نیہ مطالبہ پورا کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :