شہادت کا رتبہ خوش نصیب لوگوں کو ملتا ہے اور شہیدوں کے اہلخانہ کا شمار بھی خوش نصیبوں میں ہوتا ہے٬ایس ایس پی لسبیلہ جعفر خان

اتوار 30 اکتوبر 2016 22:10

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) شہادت کا رتبہ خوش نصیب لوگوں کو ملتا ہے اور شہیدوں کے اہلخانہ کا شمار بھی خوش نصیبوں میں ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہارایس ایس پی لسبیلہ جعفر خان نے سانحہ پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ میں شہید ہونیوالے تربت پولیس کے کانسٹیبل نصرت بلوچ کے ایصال ثواب کے لئے حب میںشہیدکی رہائشگاہ پر شہیدکے والدسابق پولیس حوالدار عبدالرشید بلوچ سے تعزیت کرنے موقع پر گفتگو کے دوران کیا۔

اس موقع پرڈی ایس پی سی آئی اے پولیس حاجی عبدالستار رونجھہ ٬ ڈی ایس پی حب سرکل پولیس جان محمد کھوسو٬ پولیس انسپکٹر ذوالفقار علی ٬پولیس انسپکٹرسید نذیر حسین شاہ کاظمی٬سب انسپکٹر عبدالحکیم ٬سب انسپکٹر عبدالرشید٬سب انسپکٹر سی آئی اے محمد اسلم ٬سب انسپکٹر سکندر شیر محمد اور نائب صدر مشتاق علی کمبوہ ایڈوکیٹ سمیت پولیس افسران اور میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی لسبیلہ جعفر خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ بلوچستان پولیس کی تاریخ میں اگرچہ ایک سیاہ باب کے طور پر یاد رکھا جائیگاتاہم اس واقعہ میں جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکاروں کے نام سنہری حروف سے لکھے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہادت کا رتبہ خوش نصیب لوگوں کو ملتا ہے اور شہیدوں کے اہلخانہ کا شمار بھی خوش نصیبوں میں ہوتا ہے۔