حکومت صوبے میں تعلیم ٬ صحت ٬ آبنوشی سمیت دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے٬سردار رضا محمد بڑیچ

اتوار 30 اکتوبر 2016 22:10

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) صوبائی مشیر اطلاعات سردار رضا محمد بڑیچ نے کہا ہے کہ مخلوط صوبائی حکومت صوبے میں امن کے قیام اور ترقیاتی عمل کے ذریعے عوام کو تحفظ اور تعلیم ٬ صحت ٬ آبنوشی سمیت دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے٬ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی جو کہ مخلوط صوبائی حکومت کا ایک مضبوط حصہ ہے اپنے منشور اور عوام کی جانب سے حاصل اعتماد کی بنیاد پر عوامی مسائل کے حل کے لیے دلجمعی سے کوشاں ہے جس کی وجہ سے پارٹی کی عوامی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اور لوگ پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جوق در جوق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں٬ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوائنٹ روڈ کلی دیبہ میں منعقدہ ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا٬ صوبائی مشیر نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ لوگ جس اعتماد کا اظہار کر کے پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں اسے کبھی ٹھیس نہیں پہنچنے دی جائے گی٬ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں جو ناصر ف بلوچستان بلکہ پورے ملک کی ایک بڑی سیاسی و جمہوری پارٹی ہے٬ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے تمام پارلیمانی اراکین دن رات عوام کی خدمت میں مصروف ہیںاور ہم آئندہ بھی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عام انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے٬ صوبائی مشیر نے کہا کہ صوبے کے عوام باشعور ہیں اور بخوبی آگاہ ہیں کہ کون سی جماعت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور کون سی جماعت نعروں کی سیاست کے ذریعے اقتدار حاصل کرنا چاہتی ہے٬ وہ دور گزر گیا جب عوام سے جھوٹے نعروں اور تسلیوں کے ذریعے ووٹ حاصل کئے جاتے تھے۔

(جاری ہے)

اب عملی اقدامات کا دور ہے اور وہی جماعت کامیابی حاصل کرے گی جس نے عوام کی خدمت کی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :