ڈیرہ مرادجمالی‘ڈاکو ایک شہری سے موٹرسائیکل چھین کرفرار

اتوار 30 اکتوبر 2016 22:10

ڈیرہ مرادجمالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء)ڈیرہ مرادجمالی میں ڈاکو نے ایک شہری سے موٹرسائیکل چھین کرفرارہو گئے۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی کے گولہ چوک سے تین مسلح افراد نے عرفان علی سے سی ڈی موٹرسائیکل ماڈل 2016اسلحہ کے زور پر چھین کرفرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر سٹی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ واضح رہے کہ ڈیرہ مرادجمالی شہر میں موٹرسائیکل چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہونے کے سبب علاقہ مکینوں میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔