ڈیرہ مرا دجمالی‘نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

اتوار 30 اکتوبر 2016 22:10

ڈیرہ مرادجمالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) ڈیرہ مرادجمالی کے قریب نوجوان کی گولی لگی ہوئی لاش نہر سے برآمد کر لی گئی ۔پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی کے قریب قیدی شاخ کے علاقے ٹرمنڈی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے محمد عالم بروہی کی لاش کو نہر میں پھینک کرفرار ہوگئے ۔اطلاع ملنے پر صدر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو ضروری کارروائی کے لئے سول ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کردی اور اس حوالے سے پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیںتاہم قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :