پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں قبائلی افراد کا کردار بہت اہم ہے٬سی پیک منصوبہ ملک کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے٬کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹینٹ جنرل عامرریاض

اتوار 30 اکتوبر 2016 22:10

چمن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) قبائل نے ہر وقت ملک کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے٬سی پیک منصوبہ ملک کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے۔ان خیالات کا اظہارکمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹینٹ جنرل عامرریاض نے ایک روزہ چمن کے دورہ کے موقع پر کیا۔جنرل عامر ریاض نے سابق صوبائی وزیرکیپٹن عبدالخالق اچکزئی کی جانب سے ان کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کی۔

اس موقع پرکمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹینٹ جنرل عامرریاض کے ہمراہ ڈی آئی جی ایف سی ٬ایف سی سیکٹرکمانڈربریگیڈئیر ندیم ٬کمانڈنٹ ایف سی چمن کرنل محمد عثمان بھی تھے۔ کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹینٹ جنرل عامرریاض نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں قبائلی افراد کا کردار بہت اہم ہے اور ان کے اس کردار سے انکار ممکن نہیں ہے۔

(جاری ہے)

مقامی قبائل نے پاکستان کے دفاع میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور موجودہ دور میں پاک فوج اور عوام مل کر ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ ضرور بنے گا اور یہ منصوبہ ہمارے ملک کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے۔ ان سے ملک میں ترقی و روزگار کی نئی راہیں کھلیں گی اور یہ منصوبہ ہمارے دشمنوں کی آنکھوں میں کھٹک رہی ہے اور وہ اس منصوبے کے راستے میں روڑے اٹکارہے ہیں مگر ان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا اور یہ منصوبہ مکمل ہوکر رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے ضرب عضب آپریشن میں دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے اور اب وہ چھپ کر بزدلی سے بے گناہ لوگوں کو شہید کررہے ہیں مگر ہمارے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور وہ اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے اور جلد ان کا بھی خاتمہ ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :