سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن پاکستان کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ (آج) ہوگی

اتوار 30 اکتوبر 2016 22:00

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن پاکستان کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ آج ہوگی جس کے لئے ملتان سمیت ملک بھر میں پولنگ اسٹیشنز قائم کردئیے گئے ہیں جن میں ملتان کے 194 وکلاء حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ ملتان سے صرف ایک خاتون وکیل امیدوار ہیں۔ صدارت پر ون ٹوون مقابلہ ہوگااورمختلف امیدواروں کے انتخابی معاملات چلانے کیلئے ملک بھر سے امیدواروں کے نمائندے بھی ملتان پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں آج ہونے والے انتخابات کے لئے پولنگ صبح 9 بجے سے شام بجے تک ہوگی جس کے لئے ملتان میں ہائیکور ٹ بارایسوسی ایشن میں پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیاہے جس میں ملتان کے 194 وکلاء کو حق رائے د ہی استعما ل کرنے کا اہل قرار دیا گیا ہے جبکہ صدربار شیخ جمشید حیات پریذائڈنگ آفیسر کے فرائض سرانجام دیں گے۔انتخابات میں صدارت پرآزاد گروپ کے فاروق ایچ نائیک اور پروفیشنل گروپ کے رشید اے رضوی کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ ملتان سے واحد امیدوار ثمینہ محمود راناممبر ایگزیکٹو پنجاب کی نشست پر امیدوارہیں۔

متعلقہ عنوان :