لاہورہائیکورٹ کی ڈیڑھ سوسالہ تقریبات کا لوگو بھی تیارکرلیا

اتوار 30 اکتوبر 2016 22:00

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء)لاہورہائیکورٹ نے ہائیکورٹ کی ڈیڑھ سوسالہ تقریبات کا لوگو بھی تیارکرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی یکم نومبر سے 10 دسمبر تک جاری رہنے والی ڈیڑھ سوسالہ تقریبات کیلئے ایک خصوصی لوگو بھی تیارکرلیا گیاہے جو لاہور صدارتی نشست کے علاوہ ملتان ٬بہاولپور اور راولپنڈی بنچوں کے علاوہ صوبہ بھر کی ضلعی عدالتوں میں ہونے والی تقریبات کے دوران یہ لوگو آویزاں کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میںذرائع کے مطابق اس لوگو میں سال 1868سے سال 2016ء تک کے عرصے کو نمایاں کیاگیا ہے جبکہ تقریبات کے دوران مختلف بینرز اور پینا فلیکس پر بھی اس لوگوکونمایاں کیا جائیگا۔