مبرکو عوام کا سونامی ساری رکاوٹیں اور کنٹینرز کو بہا کر لے جائیگا٬ نواز شریف چور نہیںہے تو اپنی جیب جھاڑ دیں٬سردار یار محمد رند

اتوار 30 اکتوبر 2016 21:40

اسلام آباد +کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند نے کہاکہ جو جبر حکومت اختیا رکیے ہوئے ہے ایسا تو آمرانہ دور میں بھی نہیںہوتا ہے عمران خان کے گھر کو بھی ملنے والوں کے لیے نو گوایریا بنا دیا گیا ہے لیکن 2نومبرکو عوام کا سونامی یہ ساری روکاوٹیں اور کنٹینرز کو بہا کر لے جائے گا۔

یہ بات انہوں نے اتوار کو اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سردار یارمحمد رند کو پولیس نے بنی گالا جانے سے روک دیا جس کے بعد وہ عمران خان سے ملے بغیر واپس چلے گئے۔سرداریارمحمد رندنے کہا کہ اگر نواز شریف چور نہیںہے تو اپنے جیب جھاڑ دے اس میںکوئی راکٹ سائنس تو ہے نہیں لیکن حکومت تاخیری حربے استعمال کررہی ہے لیکن ہم راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے اب وقت آگیا ہے کہ حکومت کو عوامی طاقت کے ذریعے ہٹ دھرمی ترک کرنے پر مجبور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حکمران بھول میں ہے اور ان کی جانب سے بار بار بیان آرہاہے کہ اسلام آباد کو کوئی لاک ڈوان نہیںکرسکتا اس بات کا فیصلہ 2نومبر کو ہو جائے گا٬ جب لاکھوں لوگ سڑکوں پر ہونگے تو شہر خود بخود بند ہوجائے گا٬ حکومت وقت شہنشاہیت پر اترآئی ہے اور وزیراعظم کو بچانے کے لیے اس کے سارے چیلے وزیر میدان میں اتر آئے ہیں لیکن انہوںنے پرویز رشیدکے انجام سے سبق نہیں سکیھا ہے جو دن رات عمران کے لیے جھوٹ بولتا تھاآخر کار وزیراعظم نے اس کو بھی اپنے اقتدار پر قربان کردیا ہے ٬ عوام نواز شریف کے طرز حکومت سے تنگ آچکی ہے کارکنوں پر ایساتشدد آمریت میںبھی نہیںہوتا ہے جیسا تشدد آج میرے ساتھیوںپر کیا گیا ہے اور مجھے عمران سے ملنے سے روکا گیا ہے ٬ایک جانب وزیر داخلہ کہتے ہیں کہ انہوںنے پولیس کو تشدد سے منع کیا ہوا ہے تو دوسری جانب اس کی پولیس ہی اس کے اختیارمیں نہیںہے اور اپنے سربراہ کے احکامات کی دھجیاں اڑا کر جمہوری کارکنوں کو مار رہے ہیں لیکن 2نومبر اس جبر اور ظلم کے خاتمے کادن ہوگا۔