بسم اللہ سٹی٬ لطیف آباد اور مختلف علاقوں میں بجلی صبح 8 بجے سے 12 بجے تک معطل رہے گی٬ حیسکو

اتوار 30 اکتوبر 2016 21:40

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) حیسکو ترجمان کے مطابق 31اکتوبر سی3 نومبر 2016؁ء تک 132کے وی کوہسار گرڈاسٹیشن کے 11 کے وی فیڈرL-10 New L-04,L05,L11, ٬ بسم اللہ سٹی کے علاقے اور 132 کے وی لطیف آباد گرڈاسٹیشن کے 11 کے وی L-10 اولڈ فیڈر کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک معطل رہے گی٬ اس کے علاوہ31 اکتوبر 2016ئ؁ کو 132 کے وی ٹنڈو جام گرڈاسٹیشن کے TJM-81 کے مرمت کے کام کی وجہ سے TJM-81 سے منسلک 11 کے وی تمام آؤٹ گوئنگ فیڈروں کے علاقے اور 132 کے وی کلو کوہار٬ تھانہ بولا خان ٹرانسمشن لائن کے پوائنٹ KLK-4 کی مرمت کے کام کی وجہ سے تھانہ بولا خان گرڈاسٹیشن کے 11 کے وی تمام آؤٹ گوئنگ فیڈروں میں صبح8بجے سے شام 4بجے تک معطل رہے گی جس کی وجہ سے بسم اللہ سٹی کے علاقے لطیف آباد نمبر4 ٬ 5 ٬ 11 ٬ بسم اللہ سٹی ٬ لطیف آباد نمبر 10 اور دیگر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

متعلقہ عنوان :