معروف شاعر اہلبیت کمال امروہوی بھارت کے دورے سے واپس آگئے

ڈاکٹرعظیم امروہوی٬ بھون شرما٬ تاج حیدر٬ مختارنقوی٬ نواب انتخاب خان٬ شبن نقوی ودیگر معززین نے مہمان نوازی کی

اتوار 30 اکتوبر 2016 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) معروف شاعر اہلبیت کمال امروہوی جشن عید غدیر وایام عزاکے پروگراموں میں بھرپورشرکت کرکے ہندوستان سے وطن واپس آگئے٬ پاکستان کے مشہورومعروف شاعراہلبیت بھارت کے مختلف شہروں میں محافل ومجالس میں شرکت کی٬ اس دوران بھارت کے مشہورشعراء کرام نے ان کی بھرپورعزت افزائی کی جن میں ڈاکٹرعظیم امروہوی٬ بھون شرما٬ تاج حیدر٬ مختارنقوی٬ نواب انتخاب خان٬ شبن نقوی ودیگر معززین نے ان کی مہمان نوازی کی اور مختلف محافل میں شرکت اور کلام پیش کرایا۔

(جاری ہے)

کمال امروہوی عاشورہ کے بعد واپس کراچی تشریف لے آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :