تھانہ سٹی رائے ونڈ ‘تحریک انصاف اسلام آباد دھرنے میں شرکت کرنیوالے 50متحرک کارکنان کی فہرستیں مرتب

اتوار 30 اکتوبر 2016 21:40

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف اسلام آباد دھرنے میں شرکت کرنیوالے 50متحرک کارکنان کی فہرستیں مرتب کرلی گئیں ٬حکومت کی طرف سے حکم ملتے ہی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ تھانہ سٹی رائے ونڈ کی حدود میں رہائش پذیر 50متحرک اور فعال کارکنان کی فہرستیں بن چکی ہیں جنکو اسلام آباد دھرنے سے روکنے کی کوشش کی جائیگی ذرائع کے مطابق ایسے تمام متحرک اور فعال کارکنان نے اپنی گرفتاری کے پیش نظر مختلف مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں جبکہ متعدد افراد ہفتہ کی شب کو بذریعہ ریل گاڑی راول پنڈی روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ اپنے عزیز وں کے ہاں قیام پذیر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :