وزارت داخلہ کا خیبر پختونخواہ کے سینئر افسران سے رابطہ

وزیر اعلیٰ خود اسلام آباد آنا چاہیں تو انکو مکمل سیکیورٹی اور پروٹوکول فراہم کیا جائیگا ٬ مسلح جتھا آنے کی صورت میں انہیں اسلام آباد داخلے کی اجازت نہیں ہوگی ٬ ترجمان وزارت داخلہ

اتوار 30 اکتوبر 2016 21:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) ترجمان وزارت داخلہ نے کہاہے کہ وزیر اعلی اگر خود اسلام آباد آنا چاہیں تو انکو مکمل سیکیورٹی اور پروٹوکول فراہم کیا جائے گا لیکن انکے ساتھ مسلح جتھا آنے کی صورت میں انہیں اسلام آباد داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور انہیں دیگر احتجاجی افراد کے ساتھ تصور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اتوارکووزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے خیبرپختونخوا کے سینئرا فسران سے رابطہ کرکے بتایاگیاہے کہ وزیر اعلی اگر خود اسلام آباد آنا چاہیں تو انکو مکمل سیکیورٹی اور پروٹوکول فراہم کیا جائے گا لیکن انکے ساتھ مسلح جتھا آنے کی صورت میں انہیں اسلام آباد داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور انہیں دیگر احتجاجی افراد کے ساتھ تصور کیا جائے گا۔

بیان کے مطابق گزشتہ روزایک انتہائی ناخوشگوار واقعہ ہوا ہے جس میں خیبر پختونخواہ کے ایک صوبائی وزیر بھاری اسلحہ اور چند سو احتجاجی کارکنوں کے ساتھ اسلام آباد داخل ہوئے جس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

متعلقہ عنوان :