محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب کے سیکشن آفیسر محمد سعید کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا انعقاد

اتوار 30 اکتوبر 2016 21:30

لاہور۔30اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب نے 40سال کی طویل خدمات انجام دینے کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے سیکشن آفیسر محمد سعید کے اعزاز میں الوداعی پارٹی سول سیکرٹریٹ کے دربار ہال میں منعقد کی گئی‘ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شمائل احمد خواجہ نے اس موقع پر محمد سعید کو اپنے کام میں مہارت رکھنے والا افسر قرار دیا اور کہا کہ اپنے کام میں مہارت ہی کسی سرکاری اہلکار کیلئے سب سے بڑا اعزاز ہے‘ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی سرکاری محکمے میں جو اہلکار اور افسران ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچیں گے ان کے اعزازمیں سرکاری طور پرضیافت کا اہتمام کیا جائے گا‘ ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) صاحبزادی وسیمہ عمر اورمحکمے کے دیگر تمام افسران نے محمد سعید کی الوداعی تقریب میں انہیں خراج تحسین پیش کیا اور تحائف پیش کئے ۔

متعلقہ عنوان :