لاہور میں ایل پی جی گیس کی بند دوکانیں کھلوانے کا مطالبہ

اتوار 30 اکتوبر 2016 21:30

لاہور۔30اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین ملک تیمور اعوان٬ جنرل سیکرٹری فرحان ایاز اور سیکرٹری انفارمیشن شیخ محمود الہیٰ نے لاہور میں ایل پی جی گیس کی دوکانوں کو زبردستی بند کروانے کی مذمت کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو بند دوکانیں فوری طور پر کھلوانے کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایل پی جی دوکانوں کو زبردستی بند نہیںکروانا چاہئے٬ ضلعی انتظامیہ کاایل پی جی کی دوکانوں کو بند کروانے کی بجائے ایل پی جی دوکانوں میں احتیاطی تدابیرفائر سیفٹی آلات اور حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کروانے کو یقینی بنائیں تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے٬ انہوں نے کہا کہ معمولی سی غفلت کے باعث قیمتی انسانی جانوں کاضیاع ہوتا ہے جس سے نبردآزما ہونا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ۔

متعلقہ عنوان :