نارووا ل‘ضلع بھر میں گو شوارے برائے 2016 جمع کروانے کے لیے مہم کا آغاز کر دیا گیا

اتوار 30 اکتوبر 2016 21:30

سیالکوٹ۔30 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء)کمشنر ریجنل ٹیکس آفیسر سیا لکوٹ سید عمران رضا کاظمی کی خصو صی ہدایت پر ان لینڈ ر یو نیو آ فیسر نارووال مقصو د احمد نے ضلع بھر میں گو شوارے برائے 2016 جمع کروانے کے لیے مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں سیالکوٹ ٬ نارووال٬ پسرور٬ شکرگڑ ھ ٬ ڈسکہ ٬ سمبڑیال٬ گجرات٬ کھاریاں ٬ سرائے عالمگیر٬ وغیرہ میں تاجروں ٬ مختلف کاروباری تنظیموں اور محنت کاروں سے رابطے کیے جارہے ہیں اس سلسلہ میں لو گو ں کو گو شو اروں کی افادیت ٬ اہمیت اوربطور ایک قومی فریضہ کی ادائیگی سے آگاہ کیا جارہا ہے‘ اس سلسلہ میں نہ صرف کاروباری تنظیموں سے رابطے کیے جارہے ہیں بلکہ عام لوگوں کی سہولت اور آگاہی کے لیے تمام شہروں میں نمایاں جگہوں پر بینر بھی لگائے گئے ہیں اور مصروف ترین کاروباری جگہوںپر ٹیکس کائونٹر بھی قائم کئے گئے ہیں ٬ جہاں مستند ترین عملہ لوگوں کی راہنمائی کے لیے ہمہ تن مصروف عمل ہے ۔

ان لینڈ ر یو نیو آ فیسر نارووا ل مقصو د احمد نے اس حو ا لے سے کہا کہ اس جا ر ی مہم میں سال بر ا ئے 2016 انکم ٹیکس کے گو شو روں کا مقر رہ ہد ف کو با آسانی حاصل کر لیا جائے گا۔