پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک نے غیرفعال قرضہ جات کی مد میں 1149 ملین روپے کی وصولی کر لی ‘ ترجمان

اتوار 30 اکتوبر 2016 21:30

لاہور۔30 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے غیرفعال قرضہ جات کی مد میں یکم اکتوبر 2015ء سے اکتوبر 2016ء تک 1149 ملین روپے کی وصولی کر لی ہے‘ بینک کے ترجمان نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ بینک اس وقت فصل ربیع 2016-17ء کیلئے قرضہ جات جاری کر رہا ہے‘ اس فصل کیلئے بینک نے 2500 ملین روپے کے فنڈز مختص کیے ہیں‘ یہ قرضہ جات 31 دسمبر 2016ء تک کوآپریٹو سوسائٹیز کے ذریعے کاشتکار ٬ ممبران میں تقسیم کیے جائیں گے‘انہوں نے بتایا کہ بینک درمیانی مدت کے قرضہ جات برائے خرید ٹریکٹر٬ زرعی مشینری٬ لائیو سٹاک٬ ڈیری ڈویلپمنٹ٬ زرعی ضروریات کیلئے گولڈ لون اور دیگر سکیموں کیلئے جاری کر رہا ہے‘ بینک نے قرضہ جات کے اجراء کیلئے سالانہ 12 ملین روپے سے زائد کے فنڈز مختص کیے ہوئے ہیں‘ بینک کو آن لائن کردیا گیا ہے جبکہ بینک کا ڈیٹا سنٹر تکمیل کے آخری مراحل میں ہے٬ جوں ہی ڈیٹا سنٹر کام شروع کرے گا بینک کو ون لنک کے ساتھ منسلک کردیا جائے گا‘ بینک کلائنٹس کو جدید بینکنگ کی تمام سہولیات فراہم کر نے کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :