سی پی ایس پی کے 50ویں کانوکیشن ویومِ تاسیس کے سلسلہ میں اجلاس کا انعقاد

اتوار 30 اکتوبر 2016 21:30

لاہور۔30 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) سی پی ایس پی لاہور سنٹر پر 4اور 5نومبر کو منعقد ہونے والی سی پی ایس پی کے 50ویں کانوکیشن ویومِ تاسیس کے سلسلہ میں مختلف کمیٹیز کا مشترکہ اجلاس پروفیسر خالد مسعود گوندل سینئر نائب صدر کی زیرِ صدارت منعقد ہوا٬ جس میں پروفیسر محمود ایاز ٬ پروفیسر عامر زماں خان ٬ پروفیسر محمد طیب٬ پروفیسر امجد٬ پروفیسر ریاض احمد ورائچ ٬ پروفیسر ابرار اشرف علی سمیت مختلف کمیٹیز کے چیئرمین پروفیسر اصغر نقی٬ پروفیسر غلام مصطفی ارائیں٬ پروفیسر وارث فاروق٬ پروفیسر زہرہ ؔخانم٬ پروفیسر محمود عالم٬ ڈاکٹرطارق محمود٬ پروفیسر ناصر شاہ سمیت کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس کانوکیشن میں 711ڈاکٹرز کو فیلوشپ کی ڈگری اور فیلوشپ کا ڈپلومہ دیا جا رہا ہے٬ اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ڈاکٹرز کو گولڈ میڈل دئیے جائیں گے‘یوم ِ تاسیس کے موقع پر میڈیکل ایجوکیشن کانفرنس پر مشتمل سیمینار کا انعقاد ہو گا٬ جسمیں ملک بھر کے نامور ماہرین طبی تعلیم شرکت کریں گے اور مشاورت سے ملک میں اعلی طبی تعلیم کو بین الاقوامی معیار کی سطح پر لانے کیلئے سفارشات مرتب کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :